جمعرات , 25 اپریل 2024

’ایرانی یکجہتی پر شکر گزار ہیں‘؛ وینزویلا

وینزویلا نے ایران کی جانب سے انسانی بنیادوں پر روانہ کی جانے والی امداد پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر دفاع ولادی میر پادرینو نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی علاقے میں داخل ہوتے ہی ایرانی ٹینکرز کی حفاظت وینزویلا کی فوج کے ہوائی اور بحری جہاز کریں گے۔ تیل کے پانچ ایرانی ٹینکرز تقریباً ساڑھے پینتالیس ملین ڈالر (بیالیس ملین یورو) کا تیل لے کر وینزویلا کی طرف رواں ہیں۔ یہ جہاز مئی کے اواخر یا جون کے اوائل میں اس لاطینی امریکی ملک پہنچیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …