بدھ , 24 اپریل 2024

ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

ایران نے اپنے چند حکومتی نمائندوں پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی حکام پر بے ثمر اور بار بار عائد کی جانے والی یہ پابندیاں امریکا کی کمزوری، مایوسی اور بے چینی کو ظاہر کرتی ہیں۔ امریکا نے بدھ کو ایرانی وزیر داخلہ سمیت متعدد سرکاری اہلکاروں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی الزام ہے کہ یہ افراد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …