جمعرات , 25 اپریل 2024

چیئرمین نیب کا وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف شکایت کی چھان بین کا حکم دیدیا، ذرائع کے مطابق نور الحق قادری پر وزارت مذہبی امور کی عمارت ملی بھگت سے اپنے بزنس پارٹنر نعمان خان کو لیز پر دینے کا الزام ہے، اوپن نیلامی کیلئے دوسرے لوگوں کو پہلے ہی نااہل قرار دیدیا گیا تھا،نیب کا کہنا ہے کہ نور الحق قادری کیخلاف شکایت مفادات کے ٹکرا ئوکا مقدمہ ہے، وفاقی وزیر سے شکایت کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نیب پوچھ گچھ کریگا۔واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کے افسران کیخلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی،دوسری جانب وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں،نیب نے محکمہ مال راولپنڈی سے 15 مئی تک انکی تمام جائیداوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم ابھی تک فراہم نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …