جمعرات , 25 اپریل 2024

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 3 جون کو طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی اسکروٹنی کیلئے 3 جون کو طلب کر لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں این اے 200 لاڑکانہ سے کامیابی حاصل کی تھی اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کی تھی۔اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی اسکروٹنی کیلئے طلب کیا ہے اور انہیں 3 جون کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …