جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات، کیسز 50 ہزار سے بڑھ گئے

اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 19 واں ملک بن چکا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 50 اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 50,694 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1,067 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 218 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 1,949 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 426 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 15,201 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید پچاس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 365 ہے، اس کے بعد سندھ میں 336 اموات، پنجاب میں 310 اموات، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 19,924 ہو گئی، پنجاب میں 18,455 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 7,155، بلوچستان میں 3,074، اسلام آباد میں 1,326 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 602 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 158 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16 ہزار 387 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 45 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 6,325 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 5,312 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,198 مریض، بلوچستان میں 724 مریض، گلگلت بلتستان میں 412 مریض، اسلام آباد میں 151 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …