جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران فلسطین کی حمایت میں سب سے آگے ہے؛ جہاد اسلامی

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کی حمایت ميں سب سے آگے ہے۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن  محمد حمید نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کی حمایت ميں سب سے آگے ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن نے یوم قدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ایران عملی طور پر سب سے آگے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یوم فلسطین  دنیائے عرب اور دنیائے اسلام کو فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کا دن ہے۔محمد حمید نے کہا کہ عرب حکومتوں نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات استوار کرنے کے لئے  پورا زور لگا رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …