ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

لاہور: اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئیں۔ ایرانی ہیکرز نے ویب سائٹس پر معمول کی معلومات اور مندرجات کے بجائے ہر جگہ صرف ایک ہی ویڈیو پوسٹ کردی ، جو ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی تباہی سےمتعلق تھی۔ ہیکنگ کی زد میں آنے والی ان ویب سائٹس پر اس ویڈیو کے ساتھ عبرانی اور انگریزی زبانوں میں یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا:اسرائیل کی تباہی کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ایک عرصہ قبل شروع ہو چکاہے۔‘‘ ایرانی ہیکرز کی طرف سے متاثرہ ویب سائٹس پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بظاہر تل ابیب شہر کو تباہ ہو چکا دکھایا گیا ہے۔اس آن لائن حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس‘ (uPress) کی طرف سے اس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا دانستہ حملہ‘ تھا، جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے، جس کے لیے ویب ہوسٹنگ یہی کمپنی کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …