جمعہ , 19 اپریل 2024

لیبیا کی فوج کا الاصابعہ اور الوطیہ پر حملہ ، ترکی کے دو ڈرون طیارے تباہ

لیبیا میں فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی قومی فوج کی جنرل کمان نے الاصابعہ شہر کے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خبردار رہتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضرورت کے سوا ہر گز باہر نہ نکلیں تا کہ ان کی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔جنرل کمان نے اپنے ترجمان کے سرکاری صفحے پر جاری بیان میں بتایا کہ قومی فوج کی فضائیہ الاصابعہ اور اس کے اطراف ترکی کی فوج کے زیر قیادت وفاق حکومت کے بریگیڈز کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی طرح فضائیہ کے طیاروں نے الوطیہ کے فضائی اڈے پر تعینات وفاق کی فورسز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔جمعرات کی شب لیبیا کی فوج نے ایک اعلان میں بتایا کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ترہونہ کے اوپر ترکی کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تباہ ہونے والا یہ ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ ہے۔

اس دوران ترکی کی فوج کے زیر قیادت وفاق کے بریگیڈز نے الاصابعہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔لیبیا کی فوج کے ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ ترکی کے دو ڈرون طیاروں نے طرابلس کے جنوب میں واقع شہر ترہونہ کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس پر لیبیائی فوج نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا۔ وفاق حکومت کی ملیشیاؤں کی جانب سے ترہونہ پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد لیبیا کی قومی فوج تک پہنچنے والی کمک کو منقطع کرنا ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گرد ملیشیاؤں نے ترہونہ شہر پر گراڈ نوعیت کے تقریبا 60 راکٹ داغے۔ ان میں اکثر راکٹ شہریوں کے گھروں پر گرے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل کے ترجمان میجر جنرل احمد المساری نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ "ترکی ،،، وفاق حکومت کے ساتھ معاہدے کی آڑ میں لیبیا کے عوام کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے … ہمارے وطن کی سیادت اور آزادی خطرے میں ہے لہذا ہمیں لڑنا چاہیے”۔المسماری نے انکشاف کیا کہ لیبیا میں ترکی کے فوجی اہل کاروں کی تعداد 1500 ہے۔ ان کے علاوہ سیکورٹی کمپنیوں کے دیگر عناصر بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ "ترکی اس وقت اسپیشل فورسز کے 2500 کمانڈوز کو لیبیا منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے”۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …