منگل , 26 مئی 2020

مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ایران کے 2 سکیورٹی اہلکار شہید

ایران کی پولیس کے دو اہلکار صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سرباز میں مسلح دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شہید ہو گئے۔صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ آج جمعہ کی صبح سرباز کے علاقے کلات میں ہوئی۔ ہونے والی جھڑپ میں ایران کے 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور اسمگلروں کی تلاش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

امریکہ اور غاصب اسرائیل، ایران میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گرد گروہوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حمایت کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری سے ان کے تمام عزائم ناکام ہو گئے ہیں۔سرباز، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آل سعود اپنے کئے کی سزا ضرور بھکتیں گے: حزب اللہِ عراق

حزب اللہِ عراق کے انٹیلی جینس چیف نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے لئے …