منگل , 26 مئی 2020

یوم القدس اسرائیل کی نابودی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کا دن : ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی سب سے بڑی حکومت ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل وہ واحد حکومت ہے جو علاقے میں جوہری ہتھیار سے لیس ہے اور عالمی امن و صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوم القدس اسرائیل کی نابودی اورفلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کا دن ہے اور سینچری ڈیل نے ثابت کردیا ہے کہ واشنگٹن سے خیر کی کوئی امید نہیں اس لئے کہ وہ جارجیت کرنے والوں کے ساتھ ہے۔دوسری جانب ایران کی وزارت حارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز جمعہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صیہونی لابی کی قید میں ہونے کی وجہ سے یورپ، ناجائز صیہونی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کی فراہمی کی آڑ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام میں ناکام رہا ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ کیوں ان کو فلسطین میں پائیدار حل کے لئے استصواب رائے سے خوف ہے؟یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اس ریاست میں حلف اٹھانے والی نئی حکومت کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی ریاست کی خود مختاری کا اطلاق کرنا چاہیے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونی خود مختاری کا دعویٰ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

یورپی یونین نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزی قرار دیتے ہوئے اس کے خطرناک اثرات سے خبردار کیا تھا۔اقوام متحدہ نے بھی کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے اس اقدام سے فلسطین اور صیہونی ریاست کے درمیان قیام امن کی ساری کوششیں برباد ہوجائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

آل سعود اپنے کئے کی سزا ضرور بھکتیں گے: حزب اللہِ عراق

حزب اللہِ عراق کے انٹیلی جینس چیف نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے لئے …