ہفتہ , 20 اپریل 2024

خطے میں امریکی نقل و حمل ہماری نگرانی میں ہے۔ دنیا میں جہاں چاہے دشمن پر حملہ کر سکتے ہیں

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہ کہ ایران دشمن کی کسی بھی غلطی کا جواب پوری دنیا میں جہاں چاہیے دے سکتا ہے۔ ایرانی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ”ہم خطے اور دنیا میں امریکی فوج سمیت دشمنوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایران کی سلامتی ، آزادی اور علاقائی سالمیت کو نشانہ بنانے  کی اجازت نہیں دینگے۔

ایرانی وزیر دفاع ، امیر حاتمی نے ، دو دن قبل ، امریکی صدر کو ایرانی آئل ٹینکروں کی ہراساں کرنے کے فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ہمارے آئل ٹینکرز بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں پر ہے ان  پر کسی بھی امریکی حملے کو قزاقی تصور کیا جائے گا۔دوسری طرف ، ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو یہ باور کروایا تھا کہ ایران کی جانب سے وینزویلا کو بھیجی جانے والی تیل کی ترسیل کو روکنے کی امریکی دھمکی عالمی انتشتار کی وجہ بن سکتی ہے۔اس خبر کے بعد  واشنگٹن نے ایرانی جہازوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے چار جہاز  روانہ کر دیئے تھے جس کے بعد ایرانی وزارت دفاع نے امریکا کی اس حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی کی کسی بھی غلط فہمی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …