جمعہ , 22 جنوری 2021

ایران کا پاکستان میں حالیہ طیارہ حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہر کراچی میں گرنے والے طیارے سے متعلق پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے  ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق "سید عباس موسوی” نے پاکستان میں گرنے والے طیارے کے نتیجے میں دسیوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔فلائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی دیکھیں

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی حرم مطہر امام رضا(ع) پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کی شدید مذمت

مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے حرم مطہر حضرت امام رضا …