جمعہ , 19 اپریل 2024

سائیکل چلائیے، بیماریاں بھگائیے اور طویل عمر پائیے

لندن: سائیکل چلانا ایک بہترین ورزش ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس کی عادت آپ کی زندگی کی طوالت میں اضافہ کرسکتی ہے۔برطانیہ میں مردم شماری اور دیگر اقسام کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کار چلانے کے کی عادت کو کچھ کم کرکے معمول کے تحت سائیکل چلائی جائے تو اس سے دیگر کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کو 20 فیصد تک دور کیا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں برطانوی ماہرین نے گزشتہ 25 برس کا ڈیٹا لیا ہے اور اس کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں لاکھوں افراد کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیا ہے۔ اس میں کار کے ذریعے سفر کرنے اور پیدل چلنے، عوامی ٹرانسپورٹ یا پھر سائیکل چلانے اور اموات کے درمیان تعلق نوٹ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …