ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار 889 ہوگئی، ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار 889 ہوگئی جب کہ اس وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 50 اموات ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ڈھائی ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار 889 ہوگئی۔ ان میں سے 15 ہزار 201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کہاں کتنے مریض

سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی۔

ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 87 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 365 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 336 ، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …