جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں چاند آگیا؛24 مئی بروز اتور عید ہوگی؛ مفتی منیب الرحمن

کراچی؛ چیئر مین رویت حلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔مفتی منیب الرحمن کے مطابق پاکستان مین بیشتر مقامات پر مطلعہ صاف تھا۔ حافظ محمد یوسف جو چمن میں رویت حلال کمیٹی کے ممبر بھی ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اعتکاف میں بیٹھے ہوئے 15 افراد نے چاند دیکھا۔ پسنی میں مولانا فقیر محمد نے بتایا ان کے ساتھ جم غفیر نے چاند دیکھا۔ اس کے علاوہ متفرق مقامات سے شہادات موصول ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ ساجد علی نقوی نے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اپنے لوگ بٹھائے تھے اپنے مقامات پر جہاں امکان رویت ظاہر کیا گیا تھا ان کے لوگوں نے عدم رویت کی رپورٹ دی۔لیکن یہاں شہادات چونکہ کافی تعداد میں آئی جو ایکا دُکا شہادتیں آئی ان کا ہم نے اعتبار نہیں کیا حالانکہ ایک جنرل افتخار صاحب نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا راولپنڈی میں؛ کرک سے بھی شہادتیں آئی اور مقامات سے بھی آئیں لیکن جہاں کسی درجے میں امکان رویت تھا وہاں سے جو شہادتیں آئی ان کو ججز کرنے میں کافی وقت لگا اور پھر تمام کمیٹی نے اس کے تمام پہلوں پر غور کیا اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ آج چاند نظر آگیا ہے اور پھر عید الفطر کل 24 مئی 2020 کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو چاند تھا وہ بہت حساس تھا جہاں امکان رویت کسی درجے پر تھا اس پر توجہ دی گئی اور کافی انتظار کیا گیا اور جب ہمارے علما کو یقین ہو گیا تو اس کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا اور میں تمام مرکزی رویت حلال کمیٹی کی جانب سے پورے پاکستان کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ یاد رہے پاکستان میں اس سال ایک عید ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …