اتوار , 5 جولائی 2020

ایران کے مختلف شہروں میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مؤمنین نماز عید فطر ادا کرکے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایک مہینے کی عبادت اور بندگی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کررہے ہیں۔ عید سعید فطر عالم اسلام کی اہم اعیاد میں شامل ہے ۔ عید سعید فطردر حقیقت  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی ، عبودیت  اور عجز کا اظہارہے۔ عید سعید فطر ایک ماہ کی عبادت ، بندگی ، روزہ داری اور دعا و مناجات کے بعد اللہ تعالی کے شکر و سپاس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا: عید فطر کی شب کو جوائز اور انعامات کی شب کہتے ہیں جب عید فطر کی شب پہنچتی ہے تو اللہ تعالی نیک اور صالح  عمل بجا لانے والوں کو بے حساب اجر و پاداش ادا کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس میں آئينی اصلاحات کا ریفرنڈم، یورپ اور امریکہ چراغ پریشان

یورپی یونین اور امریکہ نے روس میں آئینی اصلاحات کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم …