ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں ٹرین حادثہ

تہران؛ ایران کے شہر ہمدان سے مشہد جانے والی ٹرین ہفتہ کی رات پٹری سے اتر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات کو ایران کے شہر ہمدان سے مشہد شہر جانے والی پٹری سے اتر گئی ہے جس کے باعث کم از کم چالیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے تاہم ابھی تک کسی مسافر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …