اتوار , 5 جولائی 2020

سعودی فرمانراوں کے ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

سعودی فرماں رواؤں کے ذاتی محافظ اور سعدی بن شنیبر 96 برس کی عمر میں کورونا وائرس سے اپنے انجام کو پہنچ گئے  ان کو شاہ خالد اور شاہ فہد کا ساتھ حاصل رہا۔ اس سے قبل وہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے ذاتی محافظین کے دستے میں شامل رہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی تاریخ کے مختلف مرحلے دیکھے۔ سعدی کی خدمات کا سلسلہ 45 برس سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ یہ سلسلہ ان کی کم عمری میں شروع ہو گیا تھا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فرماں راوں کا ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے تاہم وہ اب کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار سعدی بن شنیبر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شاہی محل میں رہنے والے شہزادوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے کئی شہزادوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

روس میں آئينی اصلاحات کا ریفرنڈم، یورپ اور امریکہ چراغ پریشان

یورپی یونین اور امریکہ نے روس میں آئینی اصلاحات کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم …