جمعرات , 18 اپریل 2024

لیبیا کے کئی حصوں پر کنٹرول ، وفاق حکومت کو تونسی اسپیکر الغنوشی کی مبارک باد

تونس میں النہضہ موومنٹ نے لیبیا میں وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے پر وفاق حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔موومنٹ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی کی جانب سے لیبیا میں وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کو تہنیتی پیغام نے سیاسی سطح پر وسیع تنازع کھڑا کر دیا۔ الغنوشی نے ترکی کی حمایت یافتہ وفاق حکومت کی فورسز کی جانب سے تونس کی سرحد کے نزدیک واقع الوطیہ فضائی اڈے کو واپس لینے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

پارلیمانی بلاکوں کے بیانات کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر الغنوشی کو "بیرونی سیاست میں مداخلت اور تونس کو علاقائی تنازعات میں گھسیٹنے” پر پارلیمانی گروپوں کے غصے اور ناراضگی کا سامنا ہے۔تونیس کے پارلیمنٹ کے دفتر نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ 3 جون بروز بدھ راشد الغنوشی سے پوچھ گچھ کے لیے ایک عام اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فری دستورین پارٹی کے پارلیمانی بلاک کی سربراہ عبیر موسی نے اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم الغنوشی سے پوچھ گچھ کے حوالے سے اپنے اور تمام تونسیوں کے حقوق حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں .. یہ اقدام جدید، مہذب اور حبیب بورقیبہ (ملک کے پہلے صدر) کے تونس کو الاخوان کے نظام سے آزاد کرانے کے مرحلے کا آغاز ہے۔عبیر موسی نے ایک بار پھر یہ کہا کہ "ان کی جماعت پارلیمںٹ کے اسپیکر پر عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے”۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …