جمعرات , 25 اپریل 2024

یونان کا ترکی پر یونانی اراضی پرقبضہ جمانے کا الزام

یونان نے الزام عاید کیا ہے کہ ترکی نے یونانی اراضی پرقبضہ کرلیا ہے۔ ایتھنز حکام کا کہنا ہے کہ ترکی نے دریائے ایفروس کے کنارےایک قطعہ زمین پر قبضہ جمالیا ہے۔یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس نے بدھ کو بتایا تھا کہ دریائے ایفروس کے کنارے ایک قطعہ زمین پر انقرہ کی جانب سے غاصبانہ قبضے کے تنازع میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انقرہ نے فوجی طاقت کے ذریعے دریا کے کنارے اراضی کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جمالیا ہے۔ادھر جمعہ کے روز یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک فوج نے یونان کی سرحد کے اندر گھس کر ایک قطعہ اراضی پرقبضہ کرلیا۔

دوسری طرف ترک حکام نے یونان کی طرف سے اراضی پرقبضے کا الزام م مسترد کردیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ یونان کی سرحد کے اندر ہونے والی اس تبدیلی پر اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یونان کے اندر اراضی پرقبضہ فطری اور صنعتی اسباب کے بنا پر سنہ 1962ء میں طے پائے ایک معاہدے کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کےدرمیان ماضی میں بھی رابطہ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …