ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائيلی وزير اعظم کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے پر کارروائی

اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے پر عدالتی کارروائی آج چوبيس مئی سے شروع ہو رہی ہے۔ ابتدائی سماعت يروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ ميں ہو رہی ہے۔ ستر سالہ اسرائيلی رہنما پر ذرائع ابلاغ ميں اپنے بارے ميں مثبت خبريں چھپوانے کے ليے سياسی فائدے پہنچانے اور امير کاروباری شخصيات کے ساتھ مہنگے تحفے تحائف کے تبادلے کے الزامات ہيں۔ نيتن ياہو اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتے آئے ہيں۔ اگر انہيں رشوت دينے کے الزام ميں مجرم پايا گيا، تو دس برس قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے جب کہ دھوکا دہی اور اعتماد کو ٹھيس پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر تين سال کی سزا ہوتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …