اتوار , 5 جولائی 2020

’جرمنی ميں جنگی تجربے کے حامل داعش کے ايک سو جنگجو موجود ہيں‘جرمن وزارت داخلہ

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت ملک ميں دہشت گرد تنظيم ’اسلامک اسٹيٹ‘ سے وابستہ ايک سو کے قريب ايسے جنگجو موجود ہيں، جو مسلح تنازعات ميں جنگی سرگرميوں کا تجربہ رکھتے ہيں اور اب واپس جرمنی آ چکے ہيں۔ وزارت کے ايک ترجمان نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر يہ بات خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتائی۔ مجموعی طور پر ايک ہزار ساٹھ انتہا پسند مسلمان پچھلےچند برسوں ميں ’جہاد‘ کے ليے شام اور عراق جا چکے ہيں۔ اندازہ ہے کہ ان کی ايک تہائی تعداد واپس جرمنی پہنچ چکی ہے۔ ايسے افراد تفتيش کا مرکز ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

روس میں آئينی اصلاحات کا ریفرنڈم، یورپ اور امریکہ چراغ پریشان

یورپی یونین اور امریکہ نے روس میں آئینی اصلاحات کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم …