بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی اتحاد نے یمن کی غذائی اشیاء پر مشتمل 20 بحری جہاز روک لیے

سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے غذائی اشیاء پر مشتمل 20 بحری جہازوں کو جیزان بندرگاہ پر روک لیا ہے۔المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد بحری جہازوں کو جن میں 500 ہزار ٹن سے زائد غذائی اشیاء اور ایندھن ہے روک دیا ہے۔یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جہازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا سے پہلے ہی یمن کے شہری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …