جمعرات , 25 اپریل 2024

گلگت؛ وادی نلتر میں دہشت گردوں کی فائرنگ؛ 2 شہری شہید

گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پر جانے والے دو نوجوان کو مقامی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی نلتر بالا میں پکنک پر جانے والے دو نوجوانوں کو مقامی دہشت گردوں نے قوالی چلانے پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے مطابقفائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …