پیر , 13 جولائی 2020

ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف اقدامات کے قانون پر دستخط کر دیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں پارلیمنٹ کے تینوں قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں اسرائیل مخالف قانون کا نفاذ بھی شامل ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں پارلیمنٹ کے تینوں قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں اسرائیل مخالف قانون کا نفاذ بھی شامل ہے۔

صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے ”  عارضی اساتذہ کو مستقل بھرتی کرنے ، صلح اور سلامتی کے خلاف اسرائیلی اقدامات کا مقابلہ کرنےاور ملکی خدمات کی مدیریت  پر مبنی ” تینوں قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان تینوں قوانین کو ایرانی پارلیمنٹ نے پیر 6 مئی 2020 کو منظور کیا تھا جبکہ گارڈین کونسل نے 15 مئی 2020 ء کو ان کی تائيد کردی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 جوان شہید، چاردہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان …