جمعہ , 19 اپریل 2024

حشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔عراق کے ممبر پارلیمنٹ کریم المحمداوی نے منگل کو حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ امریکہ حشد الشعبی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر عادل الکرعاوی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک عرصے سے استقامتی محاذ کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن حشد الشعبی کے جوان اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔الکرعاوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استقامت کی ذمہ داری غاصبوں اور سامراجی طاقتوں  کو نشانہ بنانا ہے، کہا کہ اگر حشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تو ان کی جوابی کارروائی جارح قوتوں کے حملے سے زیادہ شدید ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …