پیر , 13 جولائی 2020

ایران میں کورونا کے ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار چار سو سینتیس افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیںایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے منگل کو کورونا کے حوالے سے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار سات سو ستاسی نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔کیانوش جہانپور نے مزید کہا کہ نئے مریضوں میں تین سو باون مریضوں کو ایڈمیٹ کر کے علاج کیا جا رہا ہے اور باقی ایک ہزار چار سو پینتیس افراد کورونا مریضوں کے رابطے میں تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔

ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ستاون مریض جاں بحق  ہوئے ہیں اور اس طرح مجموعی طور سے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار پانچ سو آٹھ ہو گئی ہے۔دنیا میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد پانچ ملین چھے لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کم سے کم تین لاکھ اڑتالیس ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور دوملین تین لاکھ اڑتیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر وں کو جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہی ہوگا؛ عراقی حزب اللہ

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا …