پیر , 13 جولائی 2020

پاکستانیوں نے امریکا کو عالمی طاقت ماننے سے انکار کردیا،

ٹوئیٹر پر جاری #USNoMoreSuperPower ٹرینڈ میں پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ امریکا اب کوئی عالمی طاقت نہیں۔امریکا نے دنیا بھر میں اسلحے اور دھونس کے ذریعے اپنی طاقت کو منوایا مگر اب ایران چین روس شمالی کوریا اور وینزویلا نے امریکا دھونس اور طاقت کو ملیامیٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ایک صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکا کے پاس عراق میں دو ہی آپشن بچے ہیں یا وہ خود باہر نکل جائے یا پھردھکے کھا کر باہرنکلے۔

 

ایک اور صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا شیعہ سنی کرسچن سب کے سب امریکا کیخلاف متحد ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا پہ امریکی محاصرے کہ بعد ایران کی جانب سے ۵ ایرانی آئل ٹینکرز کہ ذریعہ وینزویلا کی مدد نےکھلے سمندروں میں بھی امریکیوں کی طاقت و ہمیت کو تہس نہس کردیا ہے جو پابندیاں تو لگا سکتا ہے لیکن اب ان پہ عملدرآمد کرانے کہ قابل نہیں رہاجبکہ عراق ، لبنان ، افغانستان ، شام ، یمن اور فلسطین میں مقاومت اسلامی کےہاتھوں اسکی عبرتناک شکست اور ایرانی میزائل حملوں میں اسکی خفت اسکی عسکری طاقت کا بھرم کھول چکی ہے ۔کورونا وائرس میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی ہلاکت نے ٹیکنالوجی و صحت کی دنیا میں امریکی برتری کہ دعووں کو ایکسپوز کردیا ہے ۔بیشک امام خمینی کی عالمی اسلامی نہضت اور مقاومت اسلامی نے امریکا غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا ہےاور اب تو یورپی ممالک کہ وزرائے خارجہ بھی طاقت کہ توازن کو امریکا سے ایشیا کی جانب منتقلی کی بات کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عراق فوج نے 70 دیہی علاقے داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرا لیے

عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ابلاغ …