پیر , 13 جولائی 2020

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے زائد ہو گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 572  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ 17 لاکھ 25 ہزار 275 مریضوں کے ساتھ کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔

امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں  ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

العربیہ ٹیلی ویژن چینل اسرا‏ئیل کے لیے جاسوسی کرتا ہے: حماس

غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کی …