جمعہ , 19 اپریل 2024

جیکب آباد میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا گیا

جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ فروری 2020 میں بھی نوشہروفیروز میں نجی ٹی وی (کے ٹی این) کے رپورٹر عزیز میمن کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …