ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گر ایا

اسلام آباد: پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔اس سے قبل 9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹرمیں 600 میٹرتک پاکستانی حدود میں داخل ہو کر فضائی جائزہ لینےکی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون طیارے گرائے تھے۔

بھارت کا پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے دوسرے دن ہی بھارت نے پھر مہم جوئی کی کوشش کی تھی تو پاکستان نے ستوال سیکٹر میں دوسرا جاسوس ڈرون گرایا تھا۔پلوامہ واقعہ کے کچھ دن بعد بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون رکھ چکری سیکٹر میں پاک فوج نے گرایا تھا۔ وہ بھی پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک اندرآگیا تھا۔2018 میں بھی ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2017 میں بھی بھارت کے ایک جاسوس ڈرون کو ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹر میں زمیں بوس کردیا تھا۔بھارت نے اپنا ایک جاسوس ڈرون اس وقت گنوایا تھا جب 2016 میں ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 60 میٹر تک اندر آگیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …