اتوار , 5 جولائی 2020

ایران میں صحتیاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیز رفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ گیارہ ہزار ایک سو چھیہتر کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار اسّی نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے چار سو بارہ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار چھے سو اڑسٹھ ایسے تھے جو کورونا مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے تھے اور ان کے لئے احتیاطی تدابیر کی ضرورت تھی۔ اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ اکتالیس ہزار پانچ سو اکیانوے ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر جہانپور نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چھپن مریضوں کی اموات رکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار پانچ سو چونسٹھ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ستاون لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے تین لاکھ باون ہزار جاں بحق اور تقریبا چوبیس لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس میں آئينی اصلاحات کا ریفرنڈم، یورپ اور امریکہ چراغ پریشان

یورپی یونین اور امریکہ نے روس میں آئینی اصلاحات کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم …