منگل , 7 جولائی 2020

تہران کے سابق میئر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اسپکر بن گئے

تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح شروع ہوا جس میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف نے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کئے اس طرح محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے۔

اسپیکر کے دو دوسرے امیدواروں میرسلیم اورفریدون عباسی کو بالترتیب 12 اور 17 ووٹ ملے۔سید امیر حسین قاضی ‌زاده اور علی نیک زاد ڈپٹی اسپیکر اول اورڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …