ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام: ترکی کے فوجی دستے کے راستے میں دھماکہ

ترک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں ترکی کے فوجی کانوائے کے گزرنے کے موقع پر سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ترک خبر رساں ایجنسی دیمیرورین کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ترکی کے فوجی کانوائے کے گزرنے کے وقت سڑک کے کنارے نصب بم کے زوردار دھماکے سے پھٹ جانے سے ہوا جس میں ترکی کے ایک فوجی کے ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ دھماکے کا مقصد ترکی کے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو نقصان پہنچانا تھا۔ترکی شام میں دہشت گرد گروہوں کا اصلی حامی شمار ہوتا ہے- ترکی کی فوج نے ادلب میں دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور اس کی تنصیبات پر کئی بار حملے کئے – اس وقت بھی صوبہ ادلب  کے بعض علاقوں پر ترک فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔گزشتہ تین برسوں کے دوران ترکی نے بارہا شام میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے- اس درمیان شام کے اندر ترک فوج کی کارروائیوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ شامی فوج گزشتہ نو سال سے امریکا ، یورپ اور چند علاقائی حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت کے علاوہ روس اور استقامتی محاذ کے تعاون سے داعش کو مکمل شکست دے کر اپنے سبھی علاقے اس خطرناک دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لئے اور اس وقت شام میں کوئی علاقہ داعش کے قبضے میں نہیں ہے-

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …