منگل , 23 اپریل 2024

رہبر معظم نے سابق ایرانی اسپیکر لاریجانی کو مجمع تشخیص مصلحت کا رکن مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علی لاریجانی کو رہبری کا مشیر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علی لاریجانی کو رہبری کا مشیر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقائ ڈاکٹر علی لاریجانی دامت توفیقاتہ

جنابعالی نے مختلف شعبوں میں، خاص طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے تین ادوار میں اسپیکر کے عہدہ پر رہ کر مفید تجربات حاصل کئے ہیں لہذا میں آپ کے مفید تجربات کے پیش نظر آپ کو رہبری کا مشیر اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کا رکن مقرر کرتا ہوں ۔  امید ہے کہ آپ اس مقام پر بھی آپ کی خدمت  انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کے لئۓ مفید ثابت ہوگی۔

والسلام علیکم

سیّدعلی خامنه‌ای

۸ خرداد ۱۳۹۹

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …