منگل , 23 اپریل 2024

ایران کو اپنے قوانین کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی طرف سے ایرانی عدلیہ کے بارے میں بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اصولوں کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے فرانس کے وزیر خارجہ کی طرف سے ایرانی عدلیہ کے بارے میں بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اصولوں کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرتا ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریبا عادلخواہ کے کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہریوں کے مقدمات کا فیصلہ ایرانی عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔  سید عباس موسوی نے کہا کہ فریبا عادلخواہ کے مقدمہ کا فیصلہ ابتدائی فیصلہ ہے اور وہ اس فیصلے کو بڑی عدالت میں  چیلنج کرسکتی ہے۔ موسوی نے کہا کہ ایرانی عدلیہ ایرانی قوانین کے مطابق فیصلہ سناتی ہے لہذآ فرانس کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …