جمعہ , 19 اپریل 2024

سمندری ریت سے بنائے گئے حیرت انگیز حقیقی مجسمے

اسپین کے ایندونی باستریکا کا بنایا ہوا ریت کا مجسمہ جو ہوبہو حقیقی دکھائی دیتا ہے۔ فوٹو: فیس بک پیج ایندونی

اسپین: تصویر میں دکھائی دینے والے جانداروں کے مجسمے سمندری ریت سے کاڑھے گئے ہیں۔ اس میں بیل کی تصویر اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس کے حقیقی رخ کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ یہ اور اس جیسی تمام تخلیقات اسپین نے ایک ایسے مجسمہ ساز نی بنائی ہیں جنہوں نے ازخود یہ فن سیکھا ہے۔

اسپین کے علاقے باسک سے تعلق رکھنے والے ریت تراش ماہر ایندونی باستریکا گزشتہ دس برس سے ریت سے جانوروں کی تصاویر بنارہے ہیں اور بعض لوگ ان جانوروں کو اصلی سمجھنے لگتے ہیں۔ اب ان کا کام بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکا ہے۔ سمندری مچھلیاں ہوں یا مگر مچھ وہ اس خوبصورتی سے ان جانداروں کی تفصیلات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا عش عش کراٹھتا ہے۔ اگرچہ ساحل کی تیز ہوا سے ریت کے مجسموں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایندونی ہر شے کو بہت احتیاط سے تشکیل دیتے ہیں۔

بچے اور بڑے ان کے مجسمے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور دھیرے دھیرے وہ اس سے غیرمعمولی رقم بھی کمانے لگے ہیں۔ ایندرونی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں اور نت نئے طریقوں سے مجسموں کو بہتر سے بہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم وہ مختلف جانداروں کو اس صورت میں دکھاتےہیں کہ گویا وہ اداس ہیں یا ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ اسی لیے ریت سے مجسمے بنانا ان کے لیے کوئی تفریح نہیں بلکہ وہ ان کے ذریعے دنیا کو ایک پیغام بھی دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …