جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطہ بحال

ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں اور کابل سے پہلی پرواز شمالی مشرقی ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچی ہے۔ایران اور افغانستان کے درمیان پروازیں تین ماہ قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عارضی طور پر بند کردی گئیں تھیں۔ مشہد مقدس کے ایئر پورٹ مینیجر محمد امانی بنی نے بتایا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے پہلی پرواز ایک سو چھیالیس مسافروں کو لیکر مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ہے۔تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کےبعد مشہد کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایران کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ شمار ہوتا ہے جہاں سے روزانہ ایک سو اسی سے لیکر دو سو پچاس پروازیں انجام پاتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …