جمعرات , 2 جولائی 2020

ایران، ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد کورونا متاثرین صحتیاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ بارہ ہزار نو سو اٹھاسی کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار دو سو اٹھاون نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے چار سو انّیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے اور ایک ہزار آٹھ سو انتالیس ایسے تھے جو کورونا مریضوں کے ساتھ رابطوں میں تھے اور ان کے لئے احتیاطی تدابیر کی ضرورت تھی، اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو انچاس ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر جہانپور کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ترسٹھ مزید مریضوں کی کورونا کے سبب موت ہوئی جس کے  بعد جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد سات ہزار چھے سو ستائیس تک جا پہونچی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اٹھاون لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے تین لاکھ ستاون ہزار جاں بحق اور تقریبا پچّیس لاکھ دس ہزار سے زائد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اوربھارت کے 50 فیصد سفارتی عملے واپس

بھارت اور پاکستان نے اپنے اپنے سفارت خانوں کے پچاس فیصد عملے کو کم کرنے …