جمعرات , 2 جولائی 2020

ایران اور ونزوئلا نے امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کردیا؛ ایرانی سفیر

ونزوئلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحجت اللہ سلطانی نے ایران کے تیل بردار جہازوں کے ونزوئلا پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا نے امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ونزوئلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحجت اللہ سلطانی  نے ایران کے تیل بردار جہازوں کے ونزوئلا پہنچنے پرالمیادین کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا نے امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کو امر و نہی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور تہران کی طرف سے کراکس کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ مہر نیوز کے مطابق حجت اللہ سلطانی نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ دنیا پر اپنی یکطرفہ پالیسیاں مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے حالانکہ یکطرفہ پالیسیوں کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا وقت گزر گيا ہے۔ ایران اور ونزوئلا نے دوسرے ممالک کی نیابت میں امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو آزاد تجارت کا حق حاصل ہے اور ایران اور ونزوئلا نے اس کو عملی طور پر ثابت کردیا ہے۔

حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا نے اپنی اندرونی توانائیوں کی روشنی پر واضح کردیا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ، انھوں نے کہا کہ آج تمام انقلابی اقوام اور ممالک اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو بھی دوسرے ممالک کی طرح عالمی قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور آج دینا کے ہر ملک کا امریکہ سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام اور ان پر عمل کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین سے بالا تر نہیں ہے ۔ ایران اور ونزوئلا دونوں نے امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اوربھارت کے 50 فیصد سفارتی عملے واپس

بھارت اور پاکستان نے اپنے اپنے سفارت خانوں کے پچاس فیصد عملے کو کم کرنے …