جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا حزب اللہ لبنان پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے؛ میڈیا

امریکا، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا کے امور میں امریکا کے عہدیدار ڈیوڈ شینکر نے حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحادیوں پر زیادہ سے زیادہ دباش ڈالنے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اب تک امریکی وزارت خزانہ، حزب اللہ لبنان کے اراکین اور اس سے وابستہ کچھ تنظیموں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد سے ہی امریکا اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی شروع کی ہے۔ واشنگٹن میں حزب اللہ لبنان کی محبوبیت کو کم کرنے کے لئے متعدد سطحوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …