ہفتہ , 11 جولائی 2020

امریکہ اپنی شکست قبول کرے یا پھر دنیا میں مزید زلیل ہونے کے لیے تیار رہے؛ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ یا تو شکست قبول کرے گا یا امریکہ کی دنیا میں مزید تنہائی اور ذلت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں ایران کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائن ہوک کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یا تو شکست قبول کرے گا یا امریکہ کی دنا میں  مزید تنہائی اور ذلت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران اپنی اندرونی صلاحیتوں  اور توانائیوں کی بدولت امریکہ کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہے امریکہ کے پاس اب شکست قبول کرنے یا عالمی سطح پرمزید ذلت اور تنہائی کو جاری رکھنے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ عباس موسوی نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ کے بارے میں نفرت  اور بیزاری میں اضافہ ہوگیا ہے اور آج کوئی بھی امریکی فرمان قبول کرنے کے لئے تیار نہیں  ، آج امریکہ دنیا میں مزید رسوا اور الگ تھلگ ہوکر رہ گيا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی …