بدھ , 8 جولائی 2020

ترکی کی جانب سے 50 داعشی جنگجوئوں کو لیبیا بھیجے جانے کا انکشاف

ایک طرف امن پسند دنیا دولت اسلامیہ داعش کے خلاف نبرد آزما ہے اور دوسری طرف ترکی کی حکومت شام کے داعشی جنگجوئوں کے ساتھ ساز باز کرکے انہیں لیبیا میں لڑائی کے لیے استعمال کررہی ہے۔لیبیا کی نیشنل آرمی نے چند روز قبل بتایا تھا کہ اس نے شام سے ترکی کے ذریعے لیبیا بھیجے ایک داعشی کمانڈر محمد الرویضانی المعروف ابو بکر الرویضانی کو گرفتار کیا ہے۔ الرویضانی کو داعش کے انتہائی خطرناک جنگجوئوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایک جنگجو کمانڈر نے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیرین ہیومن رائٹس آبزر ویٹری کو بتایا کہ ترکی کے کہنے پر مشرقی شام کے حمص صوبے سے داعش کے 50 جنگجو لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے طرابلس پہنچے ہیں۔

با خبر ذرائع نے المرصد کو بتایا کہ سابق النصرہ فرنٹ کی بیعت کرنے اور تنظیم ٹوٹنے کے بعد داعش میں شامل ہونے والے ایک خطرناک جنگجو کو اس کے 49 ساتھیوں کے ساتھ لیبیا بھیجا گیا۔خیال رہے کہ ترکی پرالزام عاید کیا جا رہا ہے کہ وہ لیبیا میں اپنی حلیف قومی وفاق حکومت کی عسکری مدد کے لیے شام سے جنگجو بھرتی کرکے طرابلس روانہ کررہا ہے۔ حالیہ ایام میں سامنے آنےوالی خبروں کےمطابق ترکی شام سے بھرتی کیے آٹھ ہزار سے زاید اجرتی قاتلوں کو لیبیا بھیج چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایک اور سعودی شہزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

ریاض: سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز کورونا …