جمعہ , 19 اپریل 2024

ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت پارٹی سے نکال دیا گیا

والالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت ان کی پارٹی “برساتو” سے نکال دیا گیا۔ یہ فیصلہ مہاتیر محمد نے مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو ان کی پارٹی سے نکال دیا گیا، مہاتیرمحمد کو پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے بیٹے مخرز مہاتیر، سیّد صدیق سید الرحمن، سپریم کونسل ڈاکٹر مسزلی ملک، امیر الدین حمزہ نے پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیرمحمد کی جماعت “برساتو” نے ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے، مہاتیر محمد پارٹی چیئر مین ہونے کے باوجود 18 مئی کو اپوزیشن بنچ پر بیٹھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے مہاتیرمحمد کو جماعت سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مہاتیر محمد کے ساتھ انکے بیٹے اور 3 دیگر اراکین کو سیاسی جماعت سے نکالا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …