جمعرات , 25 اپریل 2024

نائجيريا ميں فوج کا آپريشن، دو سو سے زائد مغوی رہا

نائجيريا کی افواج نے شدت پسند تنظيم بوکو حرام سے 241 مغويوں کو رہا کرا ليا ہے۔ فوجی ترجمان جان اننچے نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے۔ آزاد کرائے گئے مغويوں ميں 136 بچے جب کہ بقيہ 105 عورتيں تھيں۔ مغويوں کو شمال مشرقی رياست بورنو کے ديہات مودو ميں چوبيس مئی کو کيے گئے انسداد دہشت گردی کے ايک آپريشن ميں آزاد کرايا گيا اور اس بارے ميں باضابطہ طور پر اطلاح آج بروز جمعہ دی گئی۔ بوکو حوام کے جنگجو عورتوں اور لڑکيوں کو عموماً جنسی غلام بنا کر رکھنے کی نيت سے اغواء کرتے ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …