ہفتہ , 11 جولائی 2020

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں، کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا نے غیر رسمی طور پر تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔جمعہ کو ویڈیو کال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی اے کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ اکتوبر، نومبر میں میگا ایونٹ کروانے کی امید کرتے رہے ہیں لیکن اب کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہائی رسک ہوگا۔ انہوں نے آئندہ سال فروری، مارچ یا اکتوبر،نومبر میں نئی ونڈوز کی نشاندہی بھی کی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ 2021 کا میزبان بھارت ہے، اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔بی سی سی آئی کی کوشش ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ ملتوی کیا جائے تاکہ اس کو آئی پی ایل کروانے کا موقع مل سکے اور آسٹریلیا میگا ایونٹ کی میزبانی اکتوبر 2022 میں کرے۔

یہ بھی دیکھیں

فٹبال پریمیئر لیگ: ٹوٹنہم نے ایورٹن کو ایک صفر سے ہرا دیا، آٹھویں پوزیشن پر ترقی

لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، ٹوٹنہم نے ایورٹن کو ایک صفر …