جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن کے مستعفی صدر کی حالت تشویشناک

صنعا:یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدرعبد ربه منصور ہادی کی طبیعت خراب ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔در ایں اثنا یمن کی سرگرم سیاسی شخصیت منیر الماوری نے کہا ہے کہ عبد ربه منصور ہادی پراٹیک ہوا اور تشویشناک جسمانی صورتحال کی وجہ سے وہ علاج کے لئے امریکہ نہیں جا سکے۔واضح رہے کہ عبد ربه منصور ہادی 22 جنوری 2015 کو مستعفی ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے ہمراہ صنعا سے عدن اور پھر سعودی عرب فرار کر گئے تھے اور گزشتہ 5 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …