ہفتہ , 11 جولائی 2020

عراق؛حشد الشعبی نے موصل سے 17 تکفیری داعشی دہشت گرد گرفتار کر لیے

بغداد؛ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی نے عراق کے صوبے موصل سے 17 داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی نے انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موصل سے تکفیری داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار داعش دہشت میں کئی داعشی کمانڈرز بھی شامل ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ہی دیالیہ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی …