جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا: 24 گھنٹے میں 4 ہیلتھ ورکرز سمیت 78 افراد جاں بحق ہوئے، ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں 78 اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں معاون خسوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا ک پاکستان میں36 فیصد کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزارٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک کیے گئے کل مثبت ٹیسٹ کا تناسب 12 اعشاریہ 4فیصد ہے۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 1395 اموات ہوچکی ہیں جبکہ عالمی سطح پر 3لاکھ 57ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کی مقامی منتقلی 92 فیصدہے۔ رائےعامہ پر اثرانداز ہونے والوں کو معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ہمارےپاس وینٹی لیٹرز اور بیڈزکی کمی نہیں ہے، حالات کنٹرول میں ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں۔ پرہجوم جگہوں پرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔پریس بریفنگ کے دوران معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ اب تک 33ہزار پاکستانی مختلف ممالک سے واپس لائے جاچکے ہیں۔ تقریباً 55 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جون سے 10 جون تک خلیجی ممالک سے 8ہزار پاکستانی واپس لائیں گے۔ آئندہ 10 دنوں میں تقریبا 20ہزار پاکستانی واپس لائیں گے۔معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ اب تک روزانہ کی بنیاد پرایک ہزار پاکستانی واپس آرہے تھے، اب یہ تعداد دوگنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک مکمل طور پرفضائی حدود کونہیں کھولا گیاہے۔ چین اور ہندوستان کےساتھ بارڈربندہے۔ طورخم، چمن اورتفتان بارڈرپرانتظامات موجود ہیں۔معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ طورخم اورچمن بارڈرپر250 سے زائد ٹرک افغانستان گئے۔جوافغان شہری یہاں سے واپس جانا چاہتے ہیں، ہم ان کی مدد کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …