جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ سے نواز شریف کی تازہ تصویر منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی برطانیہ سے تازہ تصویر منظر عام پر آگئی جس میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹھے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں میاں نواز شریف لندن میں اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں انھیں 6 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …